بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انکولہ سے تعلق رکھنے والے شخص کی تینگن گنڈی ساحل پر ملی نعش

انکولہ سے تعلق رکھنے والے شخص کی تینگن گنڈی ساحل پر ملی نعش

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 07 نومبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل تینگن گنڈی کے ساحل پر صوموار کے روز ایک آدمی کی نعش ملی ہے جس کا تعلق انکولہ سے بتایا گیا ہے۔

مرنے والے کی شناخت ادئے ناگپا ہری کانت کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

منگل کی صبح مقامی لوگوں نے اس نعش کو دیکھ کر مقامی پولس کو اطلاع دی جس کے فوری بعد پولس نے جائے واردات کا معائنہ کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

بھٹکلیس سے بات کرتے ہوئے بھٹکل رورل پولس اہلکاروں نے بتایا کہ ’’پہلے پہل اس کی شناخت نہیں ہوپائی تھی لیکن نعش کی تصویر کو سوشیل میڈیا پر وائرل کرنے کے بعد اس نعش کی شناخت ہوپائی‘‘۔

اس سلسلہ میں پولس نے بتایا کہ ادئے بھٹکل میں ماہی گیری کے کام کے لیے آیا ہوا تھا۔

اس سلسلہ میں بھٹکل رورل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

x

Check Also

مولانا شاکراللہ رشادی صاحب سے بھٹکلیس کی خصوصی ملاقات

بھٹکل: 11 دسمبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ادارہ فکروخبر کی دعوت پر ...