بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن پی یو کالج  کے طالب علم عبدالرزاق منصور  کو شاٹ پٹ میں پہلا مقام؛  مسلسل تیسری بارریاستی سطح کے لئے منتخب

انجمن پی یو کالج  کے طالب علم عبدالرزاق منصور  کو شاٹ پٹ میں پہلا مقام؛  مسلسل تیسری بارریاستی سطح کے لئے منتخب

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 13 ستمبر، 17

بھٹکل / (نامہ نگار) انجمن پی یو کالج کے سال دوم  میں تعلیم حاصل کر رہے عبدالرزاق ابن اشفاق محتشم سداپور میں منعقد ضلعی سطح کے کھیل مقابلوں میں شاٹ پٹ میں پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں ۔  اطلاع کے مطابق  سدارپور میں پی یو سی کے طلبہ کے مابین  منعقد ہونے والے اس ضلعی سطح کے مقابلہ میں  تقریباً 25/کالجوں کے طلبہ  نے شرکت کی جس میں انجمن کے طالب علم عبدالرزاق نے 13.45 میٹر کی بلندی پر پھینکا اور اول مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے بھٹکلیس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے قبل دو مرتبہ ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ پہلی بار جب وہ شمس اسکول میں دسویں میں تھے اور دوسری بار  جب وہ پی یو فرسٹ میں تھے یہ ان کا تیسرا موقع ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شمس اسکول کے فیزیکل ٹیچر مسٹر مہیش نائک کا شکریہ اد ا کیا اور کہا کہ دسویں کلاس سے اب تک وہ برابر ان کے پیچھے محنت کر رہے ہیں اور وقتاً فوقتاً انہیں بہترین صلاح دیتے رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں یہ مقام حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے والد کے بھی بھر پور تعاون کا ذکر کیا اور  اپنے کالج کے پرنسپال و اساتذۃ کا شکریہ ادا کیا۔

ان کی اس کامیابی پر انجمن انتظامیہ پرنسپال جناب یوسف کولا اور دیگر عملہ نے انہیں مبارکباد دی ہے اور ریاستی سطح کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

x

Check Also

تصاویر: انجمن نور پری پرائمری و کے جے طلبہ کے لئے فینسی ڈریس مقابلہ