بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن پی یو کالج میں 52/ویں سالانہ کھیل مقابلوں کا ہوا انعقاد

انجمن پی یو کالج میں 52/ویں سالانہ کھیل مقابلوں کا ہوا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: یکم دسمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن پی کالج میں 30/نومبر کو اسکول بورڈ سکریٹری جناب آصف دامودی صاحب کی صدارت میں سالانہ کھیل مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں کالج کے طلبہ نے حصہ لیتے ہوئے اپنے کھیل کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک انجمن کے سابق طالب علم  ایاد ابن نذیر قاسمجی نے طلبہ کو کھیل کے فوائد بتاتے ہوئے کہا کہ ایک طالب علم کے لیے اپنی پڑھائی کے ساتھ کھیل بھی نہایت ضروری ہے۔انہوں نے   پڑھائی کو ترجیح دینے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو چاہئے کہ وہ پڑھنے کے لیے کھیلیں ۔

صدرا جلاس  اسکول بورڈ سکریٹری جناب  آصف دامودی نے طلبہ کو کھیل میں ایمانداری دکھانے اور اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرنے کی صلاح دی۔

افتتاحی تقریب کا آغاز پی یو سائنس اول کے  طالب علم  حسن رباح  کی تلاوت سے ہوا۔ جس کے بعد کالج نائب پرنسپال پروفیسر عبدالرحیم خان نے مہمان کا بہترین اندازمیں تعارف پیش کرتے ہوئے استقبالیہ  بھی پیش کیا۔انہوں نے اس موقع پر رواں سال کالج میں طلبہ کی جانب سے کھیل مقابلوں میں ملی کامیابی کا بھی تذکرہ کیااور ان سب کو مبارکباد پیش کی۔اس تقریب کااختتام پروفیسر عبدالرؤف صاحب کے شکریہ کلمات پر ہوا۔ تقریب کی نظامت پروفیسر اسماعیل غسان اور پروفیسر نرنجن ہیگڈے نے کی۔

ڈائس پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری جناب  اسماعیل صدیق صاحب ، کالج بورڈ سکریٹری  جناب محمد محسن شاہ بندری صاحب ،اور  عبدالرحمن صاحب موجود تھے۔

x

Check Also

اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میں ادبی و ثقافتی  مقابلوں کاانعقاد

بھٹکل: 10 دسمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول (آئی ...