بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / سکینڈ پی یو سی میں انجمن پی یو کالج  کے لڑکوں کا 68.51/فیصد جبکہ لڑکیوں کا 86.19/فیصد نتیجہ

سکینڈ پی یو سی میں انجمن پی یو کالج  کے لڑکوں کا 68.51/فیصد جبکہ لڑکیوں کا 86.19/فیصد نتیجہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 15 اپریل،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج ریاست بھر میں پی یو سی سکینڈ کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق ضلع اڈپی پہلے مقام پر ہے  جبکہ اتر کینرا ضلع چوتھے مقام پر ہے۔

بھٹکل میں انجمن پی یو کالج میں لڑکوں کا نتیجہ اس بار مجموعی طور پر 68.51/فیصد آیا ہے جس میں آرٹس شعبہ کا 50/فیصد، کامرس شعبہ کا 70.10 /فیصد اور سائنس شعبہ کا 69.09/فیصد نتیجہ آیا ہے۔

اس کالج میں سائنس شعبہ میں عبادہ ابن محمد زکریا برماور 85.83/فیصد کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں۔ اسی طرح کامرس شعبہ میں یوسف احمد ابن محمد اسلم علی اکبرا 89.16/فیصد کے ساتھ پہلے نمبر ہیں جبکہ آرٹس شعبہ میں عبدالرحمان ابن عبدالوحید منیار 70.5/فیصد کے ساتھ پہلے نمبر ہیں۔

انجمن زنانہ کالج کی بات کی جائے تو اس کالج کے سائنس شعبہ کو 73.75/فیصد حاصل ہوا ہے۔ کامرس شعبہ کو 94.19/فیصد اور آرٹس شبعہ کو 84.6/فیصد حاصل ہوا ہے۔ جبکہ کالج کا مجموعی فیصد 86.19/ہے۔

اس کالج میں خدیجہ ضحی بنت عبدالرحمان رکن الدین 95.16/فیصد کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں، کامرس شعبہ میں عائشہ سعادہ بنت شعیب رکن الدین 95.83/کے ساتھ پہلے مقام پر اور آرٹس شعبہ میں ہمنہ بنت سمیع اللہ ملا نے 95.60/فیصد کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیاہے۔

ادارہ بھٹکلیس ان تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کرتا ہے۔

x

Check Also

کم پیسوں میں تجارت کرنے والوں اور بے روزگاروں کے لیے زبردست موقع؛ آئی این ایف کی جانب سے بھٹکل میں منعقد ہوگا 27/اپریل کو روزگار میلہ

کم پیسوں میں تجارت کرنے والوں اور بے روزگاروں کے لیے زبردست ...