بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن کی جانب سے صد سالہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں خدمت کرنے والے طلبہ کے لیے ظہرانے کا  اہتمام

انجمن کی جانب سے صد سالہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں خدمت کرنے والے طلبہ کے لیے ظہرانے کا  اہتمام

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 12 جنوری، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صد سالہ اجلاس کی افتتاحی تقریب کے اختتام پر آج یہاں جالی سمندر کے ساحل پر انجمن کی جانب سے صد سالہ تقریبات میں کام کرنے والوں کے لیے ظہرانے اور تفریح  کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں تقریبا سبھی والنٹیر اور انجمن کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر انجمن جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب نے ان تمام طلبہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس موقع پر انجمن کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون کیا ہے۔جناب محسن شابندری صاحب نے اس موقع پر موجود نوجوان طلبہ سے کہا کہ ان کے اندر بہت سی صلاحیتیں موجود ہیں اگر ان کا تعاون ایسے ہی رہا تو انجمن کا یہ پورا سال چلنے والا پروگرام نہایت ہی کامیاب ہوگا۔ انہوں نے اس موقع پر انجمن کے آئندہ ہونے والے انتخابات کو کمپویٹرکی مدد سے کرنے اورانجمن آباد کو ہر ابھرا کرنے کے اپنے منصوبے کو بھی بیان کیا اور طلبہ سے اس سلسلہ میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔

اس کے علاوہ اس موقع پر جناب عبدالرقیب ایم جے ، جناب اسماعیل صدیق صاحب، جناب عنایت اللہ شابندری صاحب، جناب ہاشم ایس جے صاحب، جناب مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی صاحب اور دیگر حضرات نے بھی اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے تمام طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔

x

Check Also

ہلیال رکن اسمبلی کی جانب سے دیش پانڈے کو’ کمیشن پانڈے ‘کہنے پر بھٹکل بلاک کانگریس نے کی مذمت

بھٹکل: 17 مارچ، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہلیال کے رکن اسمبلی سنیل ...