بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن حامئی مسلمین کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب ؛ جناب مزمل قاضیا کو ملا صدر کا عہدہ

انجمن حامئی مسلمین کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب ؛ جناب مزمل قاضیا کو ملا صدر کا عہدہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 22 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شہر کے مشہور و معروف تعلیمی ادارے انجمن حامئی مسلمین کی اگلی چار سالہ میعاد کے لیے آج منعقد ہوئی مجلس انتظامیہ کی نشست کے بعد نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ہے، جس کے مطابق سابق صدر تنظیم جناب ایڈوکیٹ مزمل صاحب کو صدر کا باوقار عہدہ سونپا گیا ہے جبکہ جنرل سکریٹری کے طور پر جناب اسماعیل صدیق صاحب کا دوبارہ انتخاب عمل میں آیا ہے، اسی طرح ایڈیشنل جنرل سکریٹری کے لیے پھر ایک بار جناب اسحاق شابندری صاحب کو چنا گیا ہے۔

آج صبح قریب 10:00 بجے انجمن کے ایڈمنسٹریٹیو بلاک میں منعقد اس خصوصی نشست میں عہدیداران کے لیے انتخاب عمل میں آیا جس کے بعد ووٹوں کی بنیاد پر عہدیداران منتخب کیے گئے۔

مذکورہ حضرات کے علاوہ نائب صدر اول کے لیے سید سمیر ثقاف صاحب، نائب صدر دوم کے لیے جناب پلور صادق، فائنانس سکریٹری کے طور پر جناب عبدالعظیم ایس ایم، اے آئی ٹی ایم سکریٹری کے طور پر جناب محی الدین رکن الدین، نان پروفیشنل کالج بورڈ سکریٹری کے لیے جناب محسن شابندری،  پروفیشنل کالج بورڈ سکریٹری کے لیے جناب آفتاب قمری، ہائی اسکول بورڈ سکریٹری کے لیے جناب واجد کولا، نرسری و پرائمری بورڈ سکریٹری کے طور پر جناب آصف دامودی، دینیات بورڈ سکریٹری کے طور پر مولانا شفیع ملپا قاسمی اور ورکس کمیٹی سکریٹری کے لیے جناب ایس جے سید ہاشم صاحب کا انتخاب کیا گیا۔

ادارہ بھٹکلیس ان تمام نو منتخب عہدیداران کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام کے دلوں میں خلوص عطا فرمائے اور انہیں متحد ہوکر قوم و ملت کی ترقی و بہبودی کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

x

Check Also

بھٹکل کے اے ٹی ایم سینٹروں پر جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ

بھٹکل: 4 اپریل،20(بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع بھر میں اگر چہ کورونا کے ...