بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن گرلس اسکول کے سالانہ اجلاس کے موقع پر الومنی ڈے کا انعقاد

انجمن گرلس اسکول کے سالانہ اجلاس کے موقع پر الومنی ڈے کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 30 نومبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن گرلس ہائی اسکولس کے سالانہ اجلاس کے موقع پر آج الومنی ڈے کا انعقاد کیا گیا تھا ۔انجمن حامئی مسلمین کے صد سالہ اجلاس کی تقریبات کے طور پر منعقد ہوئے اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر نازیہ شابندری نے شرکت کی ۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تجربات کی روشنی میں طلبہ کو نصیحتیں کیں۔

اجلاس کا آغاز ثانیہ کی تلاوت سے ہوا  تو سائیہ عنبرین نے نعت پاک پیش کی۔جس کے بعد راحت حافظکا نے ترانہ انجمن پیش کیا۔ فاطمہ زلفی کے شکریہ کلمات پر یہ اجلاس اختتام کو پہنچا۔

جلسہ میں انجمن گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی پہلی ٹاپر محترمہ نازنین بانو سید حسن سقاف، پہلی بتول انجمن محترمہ  رضیہ شاہین محمد منصور کوٹیشور اور پہلی دخترِ انجمن انیسہ شیخ سمیت 1971کی پہلی بیاچ کی  الومنی طالبات کی تہنیت کی گئی ۔ اسی طرح انجمن گرلس اسکول بستی روڈ اور نوائط کالونی کی تاریخ میں ایس ایس ایل سی امتحانات میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنےو الی محترمہ میمونہ ایفا محمد مسعود علی اکبرا اور صابرہ سوئیبہ محمد سلیم تمبوری کی بھی تہنیت کی گئی ہے۔ جلسہ میں انجمن صدسالہ جشن کمیٹی کی کنونیر محترمہ سیمہ نذیر احمد قاسمجی ، صدرمدرسہ عطیہ عبدالرحمن اور صبا دامدا سمیت اساتذہ وغیرہ موجود تھے۔ ڈائس پروگرام کے بعد انجمن الومنی کی قدیم طالبات کے لئے کئی ثقافتی ،کوئز ، اسپورٹس سمیت دیگر مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا ۔ مقابلہ جات میں جیت حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازاگیا۔

x

Check Also

انجمن نور مونٹیسری کے ننھے منے طلبہ نے کیا پولس اسٹیشن کا تعلیمی دورہ

بھٹکل: 25 فروری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے ماتحت ...