بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انتخابات کے بعد انجمن کی پہلی نشست؛ 12/ممبران کا کیا گیا انتخاب
علامتی تصویر

انتخابات کے بعد انجمن کی پہلی نشست؛ 12/ممبران کا کیا گیا انتخاب

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل:15 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے حالیہ انتخابات کے بعد چنندہ ممبران کے ساتھ آج صبح پہلی نشت منعقد کی گئی جس میں عمان سے دو اور بھٹکل سے پانچ جبکہ بیرون بھٹکل سے پانچ اراکین کا انتخاب کیا گیا۔

الیکشن کمشنر جناب اسحاق شابندری کے مطابق عمان (مسقط) میں انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے آج کی پہلی نشست میں  عمان کے لئے دو ممبران کا انتخاب  کرتے ہوئے  جناب سہیل ائیکری اور جناب محمد قمر مرچنٹ کو انتظامیہ میں شامل کیا گیا۔

اسی طرح انجمن کی نئی شق کے مطابق نومنتخب مجلس انتظامیہ نے عہدیداران کے انتخاب سے قبل اپنےاولین اجلاس  میں دس اراکین کا انتخاب کیا جن کے نام اس طرح ہیں:

بھٹکل سے پانچ  اراکین۔ ایڈوکیٹ ایس ایم تمیم، ڈاکٹر یحیٰ عسکری،  شفیع شاہ بندری پٹیل، تنویر کاسرکوڈ اور یحیٰ دامودی

بیرون بھٹکل سے پانچ اراکین: مُعیز معلم  (دبئی)، انجم کولا (دبئی)،  ارشد ایس ایم (مینگلور)، ارشد کاڈلی (دمام) اور ریحان کوبٹے (جدہ)

واضح رہے کہ انجمن کی اگلی نشست انشاء اللہ اگلے سنیچر یعنی 22فروری کو منعقد کی گئی ہے جس میں صدر اور جنرل سکریٹری سمیت دیگر عہدیداران کا انتخاب ہوگا۔  جس کے بعد نو منتخب صدر کو مزید تین اراکین کو منتخب کرکے انتظامیہ میں شامل  کرنے کا اختیار ہوگا۔

 

x

Check Also

تنظیم کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیمیں کورونا کے خاتمہ کے لیے متحرک؛ ذمہ داران نے ادا کیا سبھوں کا شکریہ

بھٹکل: 8 اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو/پریس ریلیز)  اس وقت نہ صرف شہر ...