بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن کے وفد کی رکن اسمبلی سے ملاقات؛ صد سالہ تقریبات کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت

انجمن کے وفد کی رکن اسمبلی سے ملاقات؛ صد سالہ تقریبات کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 6 دسمبر،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن کے صد سالہ اجلاس کی تقریبات آئندہ سال کے پہلے مہینے سے شروع ہورہی ہیں جس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان شریک ہونے کے لیے آج انجمن کا ایک وفد رکن اسمبلی مسٹر سنیل نائک کے دفتر پہنچا جہاں انہیں بطور مہمان کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت دی گئی۔

صدر انجمن جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب کی قیادت میں گئے اس وفد میں جنرل سکریٹری انجمن جناب اسماعیل صدیق صاحب، دینیات بورڈ سکریٹری جناب آصف دامودی صاحب اور جناب محمد میراں صدیقہ صاحب موجود تھے۔

رکن اسمبلی نے اس وفد کا استقبال کرتے ہوئے انہیں انجمن کے سو سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ساتھ اپنی شرکت کی بھی یقین دہانی کی۔

x

Check Also

ویسٹرن رینج آئی جی پی کا بھٹکل کے تاریخی مقامات کا دورہ

بھٹکل: 15 دسمبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ویسٹر ن رینج کے آئی ...