بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سینٹر کا 49/واں سالانہ اجلاس

انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سینٹر کا 49/واں سالانہ اجلاس

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 23 اپریل، 17

بھٹکل / (رضوان گنگاولی) انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کا 49/واں سالانہ اجلاس  یہاں انجمن آباد میں منعقد ہوا، جس میں مہمان مقررین نے طلبہ کو محنت و لگن سے آگے بڑھنے اور اپنے مضامین میں مہارت پیدا کرنے پر زور دیا۔ علاوہ ازیں اس اہم اجلاس  میں کالج کے  ہونہار طلبہ کو ایوارڈ کے ساتھ ساتھ مختلف میدانوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر اُن کی تہنیت  بھی کی گئی۔

annual-day-49-07

مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے شریک کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے شعبہ سماجیات کے ڈاکٹر شوکت عظیم نے طلبہ اور اساتذہ کے درمیان بڑھتی دوریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حل کرنے کی جانب توجہ دلائی اور کہا کہ اسی سے طلبہ میں تعلیم کا شوق اور اساتذہ میں سکھانے کا جذبہ پیدا ہوگا۔ ہلیال کے سرکاری میڈیکل افسر ڈاکٹر محمد سلیم الکل نے مہمان ِ اعزازی کی حیثیت سےطلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پہلے اپنا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ کیا ان کے اندر تعلیم کے حاصل کرنے کی صحیح لگن اور تڑپ ہے یا پھر وہ اپنے والدین کے زبردستی آئے ہیں، انہوں نے اس موقع پر بہت سے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے طلبہ کو محنت و لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی۔

annual-day-49-02

اس کے بعد مہمانوں نے کھیل کے میدان میں یونیورسٹی بلیو بنے کالج کے طلبا بی کام فائنل ائیر کے سید عبدالبدیع ، بی کام 4سمسٹر کے نصیف احمد اور بی کام 2سمسٹر کے نوید احمد کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت کی  ۔اسی طرح یونیورسٹی کی سطح پر تیسرا رینک حاصل کرنے والے بی کام کے شارف قاضیا کو بھی نقدانعام سے نوازتے ہوئے تہنیت کی گئی ۔ کالج طلبا میں سےفائنل بی کام کے سید نبھان کوبہترین وداعی متعلم اور بیسٹ این سی سی کیڈٹ ، پی جی سنٹر سے دیویا پربھو کو بہترین وداعی طالبہ، بی کام فائنل کے عفنان کولا کو ہمہ صلاحیت متعلم اور فائنل بی کام کے ہی عبدالبدیع کو اسپورٹس چمپئین شپ کے ایوارڈ سے نوازاگیا۔

annual-day-49-06

اس کے علاوہ مسٹر پنکچویل ، سمسٹر ٹاپرس، 100نمبرات حاصل کرنےو الے طلبا و طالبات ، ثقافتی مقابلہ جات میں جیت حاصل کئے ہوئےاور مختلف میدانوں میں کارکردگی کامظاہرہ کئے  ہوئےطلبا و طالبات کے درمیان انعامات  تقسیم کئے گئے ۔

annual-day-49-09

سالانہ جلسہ کا آغاز بی کام 2سمسٹر کے متعلم حسن ابن عبدالعلیم قاضیا کی خوبصورت تلاوت ِ قرآن سے ہوا۔ کالج کےطلبا نے مہمانوں کی گل پوشی کی ۔ بی کام فائنل ائیر کے محمد نوح محتشم اوربی کام 4سمسٹر کے مہیمن سعدا نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ کالج فنکشن چیرمن پروفیسر ایم ایم ملک نے استقبالیہ کلمات پیش کئے تو فائنل ائیر کے نذیف مانیگار نے غزل پیش کی۔ اس کے بعد کالج پرنسپال پروفیسر ایم کے شیخ نے کالج رپورٹ کی خواندگی کی۔پی جی کی متعلمہ دیویا پربھو نے آخر میں شکریہ اداکیا۔

annual-day-49-12 annual-day-49-14

اس موقع پر ڈائس پرانجمن کے صدر عبدالرحیم جوکاکو، کالج بورڈ سکریٹری جاوید حسین آرمار، نائب پرنسپال محمد سہیل مجاورموجود تھے۔ جلسہ میں انجمن کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحق شاہ بندری، اسکول بورڈ سکریٹری محمد آصف دامودی سمیت انتظامیہ کے عہدیداران ، ممبران ، والدین اور طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی۔

annual-day-49-13

x

Check Also

بھٹکل محی الدین اسٹریٹ میں گھر کے صحن میں جنگلی  جانور کے گوشت کے ساتھ ملی لاوارث کار: محکمہ جنگلات نے کار کو کیا ضبط: پوچھ تاچھ جاری

بھٹکل: 22 فروری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مدینہ کالونی میں واقع ...