بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن بی ایڈ کالج میں شہری تربیتی کیمپ کا انعقاد؛ بھٹکل  اے سی ایف اور بی ای او کی شرکت

انجمن بی ایڈ کالج میں شہری تربیتی کیمپ کا انعقاد؛ بھٹکل  اے سی ایف اور بی ای او کی شرکت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 06 نومبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن کالج آف ایجوکیشن  (بی ایڈ)کے طلبہ کے لیے کالج کیمپس میں ہفتہ کے روز دو روزہ شہری تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے بھٹکل اے سی ایف بال چندرا  نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں بھٹکل اے سی ایف بال چندرا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  طلبہ ملک کا مستقبل ہوتے ہیں ان کااچھا شہری  بننا ملک کے ترقی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے طلبہ کو ملک کو ترقی دلانے کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لینے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ  طلبہ کو موجودہ میدان میں ٹیکنالوجی کا سہارا لینا چاہیے اور انہیں   اپنے میدان میں کامبابی کے لیے محنت اور  اس کے پیچھے دوڑ دھوپ کرنے کی بھی بہت ضرورت ہے۔

بی ای اوایم آر منجی نے اس موقع پر طلبہ کو کہا کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں بلکہ اپنے فرائض کو پہچان کر اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے اسی چیز کو کامیابی کی کنجی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی سےانسا ن دنیا میں بڑے بنتے ہیں اور معاشرہ انہی کو عزت دیتا ہے۔

اس موقع پر انجمن کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری نے بھی اپنے خیالات اظہار کیا۔ جبکہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر سید عبدالرحمن باطن  صاحب نے صدارتی کلمات پیش کیے۔ ڈائس پر کالج بورڈ سکریٹری  جناب آفتاب قمری موجود تھے۔

افتتاحی تقریب کے بعد دوپہر میں طلبا کے لئے آرٹ اینڈ کرافٹ کا ورکشاپ اور ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے ۔

x

Check Also

بھٹکل ڈی ایس پی نے کی اے پی سی آر کے کاموں کی ستائش؛ محکمہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون دینے کی یقین دہانی

بھٹکل: 16 نومبر،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ڈی وائی ایس پی مسٹر ...