بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن کالج آف ایجوکیشن میں آج سے شروع ہوا دو روزہ شہری تربیتی ورکشاپ کا آغاز

انجمن کالج آف ایجوکیشن میں آج سے شروع ہوا دو روزہ شہری تربیتی ورکشاپ کا آغاز

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 25 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن کالج آف ایجوکیشن (بی ایڈ کالج )  میں آج طلبا و طالبات کے لئے دو روزہ شہری تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہوا جس میں شہر کے ڈی وائی ایس پی مسٹر ویلنٹائن ڈیسوزا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنے اور ڈر و خوف کو نکال باہر کرنے کی صلاح دی۔ انہوں نے خود کشی جیسے اقدامات کو بزدلی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ناکامی کوئی برائی نہیں ہے بلکہ ہمت کا ہار جانا سب سے بڑی برائی ہے۔انہوں نے نوجوان طلبہ کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاکر ملک کے لیے فائدہ مند بننے کا مشور ہ دیا۔

صدر اجلاس جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب نے صدراتی خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو مفید مشوروں سے نوازا۔ اس کے علاوہ مہمان ِ اعزازی عبدالرحمن صدیقی نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔

ڈائس پر انجمن کے جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق، ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحاق شاہ بندری ، کالج بورڈ سکریٹری آفتاب قمری وغیرہ موجود تھے۔پرنسپال ڈاکٹر زکیہ زرزری نے افتتاحی کلمات پیش کرتےہوئے شہری تربیتی ورکشاپکی غرض وغایت بیان کیں۔

 

x

Check Also

بھٹکل قومی شاہراہ کے تعمیری کام سے پریشان عوام نے دیا اے سی کو میمورنڈم

بھٹکل: 11 دسمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے منکولی، مٹھلی، ماروتی ...