بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن ویمن کالج کی پانچ طالبات کو ملا یونیورسٹی رینک
Anjuman Degree College for Woman Bhtakal

انجمن ویمن کالج کی پانچ طالبات کو ملا یونیورسٹی رینک

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 05 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کے تحت چلنے والے انجمن کالج فور ویمن کی پانچ طالبات نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے یونیورسٹی رینک حاصل کیا ہے، جس میں تین طالبات بی ایس سی کی تو دو طالبات بی کام کی ہیں۔

کالج  کی جانب سے جاری  اخباری بیان کے مطابق  کرناٹکا اسٹیٹ اکّا مہادیوی ویمنس یونیورسٹی، وجیا پورا سے ملحق انجمن کالج کی طرف سے بی ایس سی کے فائنل امتحان میں 50اور بی کام کے امتحان میں 80طالبات شریک ہوئی تھیں۔ان میں سے بی ایس سی فیکلٹی میں مریم سمرن بنت سید سلیم پیرزادے نے 90.03   فیصد کے ساتھ پوری یونیورسٹی میں پہلا رینک حاصل کیا ہے، جبکہ فاطمہ مہرین بنت مقبول قاضی نے 88.64 فیصد کے ساتھ دوسرا رینک  اور خدیجہ ہانیہ بنت محمد ہارون کولانے 86.64 مارکس کے ساتھ چھٹا رینک حاصل کیا ہے۔

اسی طرح بی کام  کے شعبہ سے رعیفہ بنت ابو محمد سدّی باپا 89.46مارکس حاصل کرکے یونیورسٹی میں چھٹا رینک اور عائشہ ضحی بنت باغ محمد ظفر 88.96ما فیصد کے ساتھ  نواں رینک پانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

ان تمام طالبات اور ان کی معلمات کو انجمن کے عہدیداران و انتظامیہ ممبران نے مبارکباد پیش کی ہے۔

x

Check Also

 ریاستی وزیر اعلی یڈی یورپا کے سکریٹری نے کی خود کشی کی کوشش

بینگلورو: 28 نومبر، 20 (آئی اے این ایس) ریاستی وزیر اعلیٰ یڈی ...