بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کٹے ویرا کے ریاستی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ میں انل کمبلے اور ظہیر خان کریں گے بطور مہمان شرکت

کٹے ویرا کے ریاستی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ میں انل کمبلے اور ظہیر خان کریں گے بطور مہمان شرکت

Print Friendly, PDF & Email

پرو کبڈی ٹیموں کے کھلاڑی بھی دکھائیں گے اپنے جوہر

بھٹکلیس نیوز / 09 جنوری،2018

بھٹکل / (اسماعیل ضوریز) ہندوستانی ٹیم کے مہشور کرکٹر اور سابق گیند باز انل کمبلے اور ظہیر خان بھٹکل میں ہونے والے ریاستی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ میں بطور مہمان شرکت کریں گے جبکہ پرو کبڈی ٹیم کے کھلاڑی شبیر باپو، شرف الدین، پردیپ نروال وغیرہ اس ٹورنامنٹ میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔

اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کٹے ویرا کے صدر مسٹر شری دھر نائک نے بھٹکلیس کو بتایا کہ یہ سب کھلاڑی کٹے ویرا کے ٹورنامنٹ میں بطور مہمان اور کھیلنے کے لئے تشریف لارہے ہیں۔

خیال رہے کہ جنوری 19 سے 21/تک چلنے والے اس کبڈی مقابلہ میں ریاست سے تقریباً سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں اترکینرا کی دو ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔

اس موقع پر کلب نے عوام الناس سے شرکت کی درخواست کی ہے۔

x

Check Also

میکونو طوفون کے پیش نظربھٹکل ساحلی حفاظتی دستہ کی جانب سے ماہی گیروں کو الرٹ جاری

بھٹکلیس نیوز ؍ 24 مئی، 18 بھٹکل ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو) میکونو ...