بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے کے ہاتھوں بھٹکل ماروکیری میں ‎ بی ایس این ایل موبائل ٹاور کا افتتاح

مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے کے ہاتھوں بھٹکل ماروکیری میں ‎ بی ایس این ایل موبائل ٹاور کا افتتاح

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل؛ 10 مارچ، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے نے جمعہ کے روز بھٹکل تعلقہ کے ماروکیری میں بی ایس این ایل موبائل ٹاور کا افتتاح کیا ہے۔

انہوں نے دیا جلا کر اس کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ ’’حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام تک سہولیات کو پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع میں عوام ترقی نہ ہونے کی شکایت کرتے ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ دیگر کئی ایک اضلاع کے مقابلے میں ہمارا ضلع کافی ترقی یافتہ ہے‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ’’اتر کینرا میں 404/موبائل ٹاور لگے ہوئے جوکہ کسی دوسرے ضلع میں نہیں ہیں‘‘۔

اس موقع پر مقامی عوام کے ذریعے رکن اسمبلی سنیل نائک اور رکن پارلیمان آننت کمار ہیگڈے کی تہنیت کی گئی ہے۔

اس موقع پر بی ایس این کے ڈی ایم جی ایم گوڈا، بی جے پی کے تعلقہ صدر راجیش نائک، مکندا نائک، شیوانند ہیبارم ایم ڈی نائک، لکشمی نارائن بھٹ، روی نائک وغیرہ موجود تھے۔

x

Check Also

بھٹکل کے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی طبیعت میں سدھار

بھٹکل: 31 مارچ،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورنا وائرس سے متاثر ہونے والے ...