بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / اس ماہ کی 20/تاریخ کو بی جے پی صدر امت شاہ  کا ہوناور دورہ؛ پریش میستا کے گھر حاضری دیں گے بی جے پی صدر

اس ماہ کی 20/تاریخ کو بی جے پی صدر امت شاہ  کا ہوناور دورہ؛ پریش میستا کے گھر حاضری دیں گے بی جے پی صدر

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 08 فروری،2018

کمٹہ / (فریسٹن ڈیسوزا) جیسے جیسے ریاستی اسمبلی انتخابات کے دن قریب آتے جارہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ ریاست میں بی جے پی اپنا سکہ جمانے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی ہے۔ دوسرے ضلعوں کی طرح اتر کینرا ضلع میں بھی جیت کے لئے بی جے پی پر تول رہی ہے اور کسی نہ کسی طرح انتخابات کو جیتنا چاہ رہی ہے۔

بی جے پی کے ضلعی لیڈر کے جے نائک کے مطابق اس بار بی جے پی کے صدر امت شاہ کرناٹک میں انتخابی مہم کے لئے 15/فروری کے بعد سے دورہ کریں گے جس میں 18/سے 20/فروری تک وہ دکشن کینرا کا دورے کرنے والے ہیں، جس کے بعد 20/فروری کو وہ اترکینرا ضلع میں آئیں گے۔ یہاں وہ پریش میستا کے اہل خانہ سے ملیں گے اور کئی جگہوں پر ان کے عوامی اجلاس بھی ہوں گے۔

اس موقع پر ان کے ساتھ مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے، بی ایس ایڈی یورپا، ایشورپا، جگدیش شیٹر، شوبھا کرندلاجے اور دیگر بی جے پی لیڈران بھی موجود ہوں گے۔

x

Check Also

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں جنوبی ہند سطح پر بین المدارس مسابقہ

بھٹکل: 9 دسمبر،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جامعہ اسلامیہ بھٹکل (کرناٹک)کی ثقافتی تنظیم ...