بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن ڈگری کالج کے زیر اہتمام سر سید احمد خان پر کل ہند سیمنار کا انعقاد

انجمن ڈگری کالج کے زیر اہتمام سر سید احمد خان پر کل ہند سیمنار کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

انجمن میدان میں منعقد ہوا کل ہند اردو مشاعرہ

بھٹکلیس نیوز / 12 فروری،2018

بھٹکل / (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن آرٹس، سائنس اینڈ کامرس کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے زیر اہتمام اورکرناٹک اردو اکیڈمی بنگلورو کے اشتراک سے کل صبح انجمن کالج فنکشن ہال میں شعبہ اردو کی طرف سے "سرسید کی ادبی وتعلیمی خدمات اور اس کی عصری معنویت” کے عنوان پر کل ہند سمینار کا انعقاد ہوا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ادیبوں  اور ماہرین نے اپنے مقالات پیش کئے۔

اس موقع پر پٹنہ یونیورسٹی کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر سید جاوید حیات، گلبرگہ یونیورسٹی کے موظف صدر شعبہ اردو ڈاکٹر عبدالحمید اکبر، کالی کٹ سنسکرت یونیورسٹی کے صدر شعبہ اردو کرشنا کے نکولن، ممبئی سے تشریف فرما ڈاکٹر محمد کلیم ضیاء، سرکاری ڈگری کالج بھدرواتی کے ڈاکٹرمسرت پاشا راہیؔ، گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ کے لکچرر ڈاکٹر منظور احمد دکنی نے سر سید سے جڑے مختلف موضوعات پر مقالات پیش کئے۔

ڈائس پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق، کالج بورڈ سکریٹری جناب جاوید حسین آرمار، کالج پرنسپال پروفیسر مشتاق احمد شیخ وغیرہ تھے۔

پروگرام کا آغاز حسن قاضیا کی تلاوت سے ہوا ، نعت پاک کے بعد ڈاکٹر ایس آر عظمانی نے استقبالیہ کلمات پیش کئے، صدر شعبہ اردو انجمن ڈگری کالج پروفیسر اطہر نے کلمات تشکر پیش کئے۔


کل ہند اردو مشاعرہ کا انعقاد: سیمنار کے اختتام پر بعد نماز عشاء انجمن میدان میں کل ہند اردو مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی شعراء سمیت ملک بھر کے مشہور شعراء نے اپنا کلام سنا کر سب کو محظوط کیا۔

x

Check Also

مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کی جانب سے عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد

بھٹکل: 14 جولائی، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کی ...