بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / الفلاح یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے مشاہد احمد کے اعزاز میں تہنیتی اجلاس کا انعقاد

الفلاح یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے مشاہد احمد کے اعزاز میں تہنیتی اجلاس کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 9 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) الفلاح یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے آج بعد نماز عشاء حال ہی میں پی ایس آئی کے امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے کارگیدے کے مشاہد احمد شیخ کے اعزاز میں تہنیتی اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔

اس موقع پر الفلاح کے جنرل سکریٹری جناب مولانا وصی اللہ ڈی ایف صاحب ندوی نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس امتحان میں کامیاب کیا ہے اسی طرح آپ کو آخرت کے امتحان مین بھی کامیاب کرے۔ مولانا موصوف نے اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے  اپنی اگلی زندگی گزارنے کی بات کہی اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کے لیے بھی ذریعے آخرت بننے کی ترغیب دی۔

سرپرست الفلاح مولانا مقبول صاحب کوبٹے ندوی نے محلہ کے افراد اور محلہ کی تمام مساجد کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ اپنی اسلامی شناخت باقی رکھتے ہوئے آگے چلیں اور اپنے پیچھے ملت کے مزید نوجوانوں کو بھی تیار کریں۔

جناب یونس رکن الدین صاحب نے  اس موقع پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیاوی کتابوں کے ساتھ ساتھ قرآن و حدیث سے استفادہ کرنے کی بھی کوشش کریں۔ مولانا سلیم صاحب علی اکبرا نے انہیں مبارکابد پیش کی اور انصاف پر زور دیا۔

صدارتی خطاب کرتے ہوئے الفلاح کے نائب صدر جناب اسماعیل جوباپو نے  انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اپنے پیچھے نوجوانوں کو تیار کریں جو آگے چل کر اس طرح کے کورسس میں داخلہ لیں۔

مشاہد صاحب نے آخر میں تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور اپنی اگلی تعلیم کے لیے دعا کی درخواست کی۔

اس موقع پر الفلاح کے مقامی ممبران کے علاوہ خلیج میں موجود الفلاح کے نمائندے بھی موجود  تھے

اس اجلاس میں جناب جوباپو خلیل صاحب اور مولانا مقبول کوبٹے ندوی صاحب کے ہاتھوں مشاہد شیخ کی شال پوشی کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔

x

Check Also

مون اسٹار کی جانب سے سیرت النبی کا اجلاس؛  نعتیہ  اور کوئز مقابلہ کا انعقاد

بھٹکل: 16 نومبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مون اسٹار  کی نوجوان ...