بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے معیار میں دن بدن ہورہا ہے اضافہ: نئے تعلیمی سال کے لیے داخلے ہیں جاری

انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے معیار میں دن بدن ہورہا ہے اضافہ: نئے تعلیمی سال کے لیے داخلے ہیں جاری

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 11 ستمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (اے آئی ٹی ایم) کا معیار آئے دن بہتر ہوتا جارہا ہے اور اس کے لیے انتظامیہ، اساتذہ اور پرنسپال کی کوششیں کار فرما ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کے پرنسپال جناب مشتاق احمد باوی کٹے نے کیا وہ آج صبح انجمن کالج میں منعقد اخباری کانفرنس میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔

انہوں نے کہا کہ سال گذشہ اور امسال بھی یہاں سے فارغ ہونے والوں کو بہترین نوکریاں حاصل ہوئیں تھیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ  جاری رہے گا۔

انہوں نے کالج کے طلبہ کی طرف سے بنائے جانے والے پروجیکٹس کو ماہرین کے ذریعے پسند کیے جانے اور ان کی سراہنا کیے جانے کی بھی خبر دی اور اس پر اپنے اساتذۃ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

موصوف نے اس موقع پر انجمن میں دی جانے والی اسکالرشپ کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ یہاں پر دو طرح کی اسکالرشپ دی جاتی ہے جس میں سے ایک غیر مسلم طلبہ کے لیے ہی خاص ہے۔

انہوں نے سرپرستوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کو اے آئی ٹی ایم میں داخلہ کروانے کی کوشش کریں۔

دیکھیں ویڈیو:

 

 

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*