بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مجلس اصلاح وتنظیم کے نائب صدر کے استعفی کے بعد صدر تنظیم نے بھی دیا استعفی

مجلس اصلاح وتنظیم کے نائب صدر کے استعفی کے بعد صدر تنظیم نے بھی دیا استعفی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 13 مئی

بھٹکل ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو) مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر جناب مزمل قاضیا صاحب اپنے عہدہ سے مستعفی ہوچکے ہیں تاہم استعفی دینے کی وجوہات کے بابت کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

اطلاع کے مطابق کل رات تنظیم میں منعقد ایک تجزیاتی میٹنگ میں نائب صدر تنظیم جناب عنایت اللہ شابندری صاحب کو انتخابات کے دوران تعاون نہ کرنے کو لے کر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان سے استعفی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس سلسلہ میں سوشیل میڈیا پر ایک ویڈٰیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں عنایت اللہ شابندری صاحب میٹنگ میں موجود اپنے ناقدین کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کس لئے انہوں نے تعاون نہیں کیا۔ وائرل ویڈیو میں وہ یہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ انہیں پارٹی سے ٹکٹ ملنے کے باوجود تنظیم کے فیصلہ کے بعد انتخابات کے لئے کھڑا نہ ہونا ہی  ان کی طرف سےایک بہت بڑا تعاون ہے۔ لیکن اس موقع پر موجود لوگوں نے ان کی بات نہ مانی اور ان کے استعفی کا مطالبہ کیا جس کے بعد انہوں نے اپنا استعفی سونپ دیا تھا۔

آج ملی اطلاع کے مطابق تنظیم کے صدر جناب مزمل قاضیا صاحب نے بھی تنظیم دفتر میں اپنا استعفی پیش کردیا ہے، لیکن باوثوق ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

 

x

Check Also

بھٹکل ڈی ایس پی نے کی اے پی سی آر کے کاموں کی ستائش؛ محکمہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون دینے کی یقین دہانی

بھٹکل: 16 نومبر،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ڈی وائی ایس پی مسٹر ...