بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بارش کی وجہ سے تباہ   شدہ فصلوں کا معاوضہ دینے  وکیل  رویندر نائک کی حکومت سے  اپیل

بارش کی وجہ سے تباہ   شدہ فصلوں کا معاوضہ دینے  وکیل  رویندر نائک کی حکومت سے  اپیل

Print Friendly, PDF & Email

سرسی : 23 نومبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) حال ہی میں ہوئی بارش کے نتیجے میں ضلع بھر میں ہزاروں ہیکڑ زمین پر واقع فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس کی وجہ سےکسانوں کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔ کاشت کاروں کے ان نقصانات کی بھرپائی کے لیے حکومت کی طرف سے خصوصی پیکیج جاری کرنے کا مطالبہ اتی کرم جہد کار معروف وکیل مسٹر رویندر نائک نے کیا ہے۔وہ یہاں سرسی میں بارش کے بعد تباہ شدہ فصلوں کے معائنہ کے لیے دورے پر تھے۔

انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو مہینوں سے ہورہی بارش کے نتیجے میں اتر کینرا ضلع میں  دھان، کالی مرچ، مکئی، گنا اور ادرک جیسی فصلوں کا بڑا نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو معاشی نقصان کا سامنا ہے ایسے میں حکومت کو چاہئے کہ وہ کسانوں کی فکر کرے   اور کسانوں کو اس کا معاوضہ دے۔

اس موقع پر  نہرو نائک، گنیش نائک، منجو نائک ، سوجیندر نائک وغیرہ موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*