بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل مچھلی مارکیٹ کے سامنے تین مہینے سے تکلیف دہ بن رہا ہے یہ گھڑا؛ کیا انتظامیہ کو کسی حادثہ کا ہے انتظار!!!

بھٹکل مچھلی مارکیٹ کے سامنے تین مہینے سے تکلیف دہ بن رہا ہے یہ گھڑا؛ کیا انتظامیہ کو کسی حادثہ کا ہے انتظار!!!

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 11 اکتوبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مچھلی مارکیٹ کے پاس گندگی کی صفائی کے وقت کانکریٹ کی سڑک اکھڑ جانے کی وجہ سے گھڑا پڑگیا تھا جس پر تین مہینے گزرنے کے بعد بھی کوئی بھرپائی نہیں ہوئی ہے اور دن گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ گڑھا بڑھتا ہی جارہا ہے جس سے حادثہ ہونے کا اندیشہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔

اس جگہ کے قریب موجود دکانداروں کی شکایت پر جب بھٹکلیس کی ٹیم نے اس جگہ کا دورہ کیا تو دیکھا کہ واقعی میں گڑھا راستے کے پیچوں بیچ ہے اور اس سے آنے جانے والوں کو تکلیف ہورہی ہے خصوصی طور پر رات میں گاڑیاں چلانے والوں اور پیدل چلنے والوں کے لیے مصیبت بن رہا ہے۔

مقامی افراد نے ٹی ایم سی پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ راستہ کے بیچوں بیچ پڑے اس گڑھے کو ہوئے تقریبا تین مہینے گزرچکے ہیں لیکن اب تک کوئی بھی اسے برابر کرنے نہیں آیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ تین مہینے قبل یہاں پر ڈرینیج کا پانی رکنے کے سبب اس جگہ سے کانکریٹ کو ہٹا کر پانی کے لیے جگہ بنائی گئی تھی لیکن اس کے بعد سے اب تک اس پر صرف ایک بڑا پتھر کا سل ڈالا گیا ہے جو کہ آنے جانے والوں کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔

اس گھڑے کے بالکل سامنے واقع چکن دکان کے مالک جناب مشتاق مشائخ نے راستہ کی بدحالی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں اس سے کوئی بھی ٹکرا کر اس میں گرسکتا ہے جس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اس سلسلہ میں بلدیہ سے شکایت کی ہے لیکن اب تک اس جانب کوئی کاررائی دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔

تاہم اس سلسلہ میں ہم نے بلدیہ صدر جناب صادق صاحب مٹا سے بات کی تو انہوں نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس پر کارروائی شروع ہوچکی ہے اور اس جگہ کو ڈھکنے کے لیے خصوصی کانکریٹ برکس بھی بنائی جارہی ہے۔

دکانداروں نے اب بھی ڈرینیج کے رکے رہنے اور بدبو کے پھیلنے کی شکایت کی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا بلدیہ کے ذمہ دار اس کے حتمی حل سے پہلے کوئی عارضی حل نکالیں گے یا پھر کسی حادثہ کا انتظار کرنا ہوگا۔

 

x

Check Also

ضلع میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک46  معاملے درج، نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کاہوگا استعمال: میڈیکل ایمرجینسی پر انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی: بھٹکل میں ایس پی کا بیان

بھٹکل: 30 مارچ،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن ...