بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کسی بھی قسم کی علامت پائے جانے پر عوام خود جانچ کے لیے آگے آئیں: بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر

کسی بھی قسم کی علامت پائے جانے پر عوام خود جانچ کے لیے آگے آئیں: بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 13 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  "بھٹکل میں کورونا کے معاملات پھر ایک بار آنا شروع ہوئے ہیں۔ اس تعداد کو روکنے کے لیے تعلقہ انتظامیہ اپنی طرف سے پورا زور لگا رہی ہے اور آئندہ ہفتہ سے گھر گھر طبی سروے بھی شروع کیا جارہا ہے۔ لیکن اس طرح کی علامت پائے جانے والے عوام اگر خود سے آگے آکر جانچ نہیں کرائیں گے تو ان معاملات پر روک لگنا ممکن نہیں ہے”۔ ان خیالات کا اظہار بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر مسٹر بھرت ایس نے آج اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے میڈیا کے توسط سے عوام کو اپیل کی کہ وہ جانچ کرنے سے کبھی نہ گھبرائیں بلکہ اپنے اطمینان کے لیے کسی بھی علامت کے پائے جانے پر ایک بار ضروری جانچ کروالیں ورنہ اگر حالت سنگین ہوئی تو پھر معاملہ حد سے باہر جاسکتا ہے۔

موصوف اے سی نے کہا کہ بھٹکل میں پھر ایک بار گھر گھر طبی سروے شروع کیا جارہا ہے جس میں 60 سال سے اوپر کی عمر کے افراد کی تھرمل اسکیننگ کی جائے گی اور پلس کی بھی جانچ ہوگی جس سے کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے اس کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سروے میونسپال حدود میں سنیچر اور پیر کے روز اور جالی پنچایت حدود میں بدھ اور جمعرات کے روز کیا جائے گا۔ انہوں اس موقع پر یہ بھی کہا کہ اگر کوئی شخص کورونا مریض کے پرائمری یا سکیںڈری رابطہ میں آتا ہے تو وہ خود بڑھ کر جانچ کے لیے آگے آئے۔  اسسٹنٹ کمشنر نے صاف الفاظ میں کہا کہ سرکاری اسپتال آنے کے بعد ضروری نہیں کہ تھوک کے سیمپل لے کر ہی جانچ ہو وہاں سے صرف تھرمل اسکیننگ کرکے بھی بھیجا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ایس پی مسٹر نکھل بلاور نے بھٹکل میں جاری آدھے دن کے لاک ڈاؤن کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لاک ڈاؤن لوگوں کی حفاظت کے لیے بنایا گیا ہے لیکن ہر دن لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں بھٹکل میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی جیو ٹیگنگ کے ذریعے نگرانی کی جائے اور بلا ضرورت گھومنے والوں پر آئی پی سی دفعات کے تحت معاملات درج کیے جائیں گے۔ انہوں نے بھی علامت پائے جانے والے عوام سے گزارش کی کہ وہ خود سامنے آئیں۔

اے ایس پی نے اس موقع پر ہوم کورنٹائن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھی سخت کارروائی کرنے کی بات کہی۔

اس موقع پر تحصلدار روی چندرا بھی موجود تھے۔

x

Check Also

ضلع شمالی کینرا میں آج کورونا کے 59 نئے معاملات: بھٹکل میں ایک شخص کی رپورٹ آئی پوزیٹیو

بھٹکل: 9 اگست،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع شمالی کرناٹک میں آج کورونا ...