بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / اتر کینرا کو لپیٹ میں لے رہا ہے کورونا کا مرض: آج سرسی میں ایک ہی دن کورونا کے 9 نئے مریض

اتر کینرا کو لپیٹ میں لے رہا ہے کورونا کا مرض: آج سرسی میں ایک ہی دن کورونا کے 9 نئے مریض

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 21 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں گذشتہ دنوں کورونا کا نام آتے ہی بھٹکل شہر کا نام زبان پر چڑھ جاتا تھا اور ضلع کے لوگ بھٹکل اور کورونا کو لے کر کافی چہ میگوئیاں کر رہے تھے یہاں تک کہ معاملہ مذہب تک بھی پہنچ گیا تھا۔

لیکن ادھر کچھ دنوں سے بھٹکل میں تو کوئی کورونا کا نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے البتہ ضلع کے کئی ایک شہروں میں یکے بعد دیگرے کورنا دستک دے رہا ہے۔

ضلع اتر کینرا میں کمٹہ، ہوناور، ڈانڈیلی، یلاپور، جوئیڈا، کاروار کے بعد آج سرسی میں کورونا کے نو معاملے سامنے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ تمام افراد کچھ روز قبل مہاراشٹر سے لوٹے تھے اور اسی وقت ان کو سرکاری طور پر کورنٹائن کر کے ان کے تھوک کے نمونے جانچ کے لیے بھیج دیے گئے تھے۔ آج ان کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو موصول ہوئی ہے۔

آج سرسی سے جن لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے اس میں تین مرد، تین خواتین اور ایک سالہ بچہ اور دو بچیاں شامل ہیں۔

 

x

Check Also

مرحوم نثار گنگاولی بحرین میں سپرد خاک

بھٹکل: 4 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکلیس ڈاٹ کام کے نمائندے جناب ...