بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل اور کمٹہ کے بعد کورونا نے ہوناور اور منڈگوڈ میں دی دستک؛ بھٹکل کے دو مریضوں سمیت ضلع میں کل نو نئے مریضوں کی تصدیق

بھٹکل اور کمٹہ کے بعد کورونا نے ہوناور اور منڈگوڈ میں دی دستک؛ بھٹکل کے دو مریضوں سمیت ضلع میں کل نو نئے مریضوں کی تصدیق

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 18 مئی،20(بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں چار دنوں کی خاموشی کے بعد پھر ایک شخص میں کورونا کوڈ 19 کے مرض ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ہوناور میں چار اور منڈگوڈ میں دو اور کاروار میں کورونا کا ایک مریض پایا گیا ہے۔ یہ تمام افراد مہاراشٹرا سے لوٹے ہوئے بتائے گئے ہیں۔

اسی طرح بھٹکل میں ایک دو سالہ بچی میں بھی کورونا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ بھٹکل کی 18سالہ مریضہ نمبر 659 کے رابطہ میں تھی، واضح رہے کہ اس بچی کے تعلق سے انتظامیہ کی طرف سے اس سے قبل بھی کورونا پوزیٹیو ہونے کی خبر دی گئی تھی لیکن اس وقت کہا گیا تھا کہ وہ دو ماہ کی بچی کی رپورٹ ہے البتہ یہ لڑکی اپنی ماں کے ساتھ کاروار اسپتال میں ہی زیر علاج ہے۔

اطلاع کے مطابق بھٹکل کا 27 سالہ نوجوان 14مئی کو اپنی والدہ اور بہن  کے ساتھ ممبئی سے بھٹکل کے لئے آیا تھا لیکن اس کو بھٹکل میں داخلہ کی اجازت نہیں ملی جس کی وجہ سے اسے مرڈیشور میں ہی اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ کورنٹائن ہونا پڑا۔ تاہم ان سب کے تھوک کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے جس کے بعد کل شام کو اس نوجوان کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے جبکہ والدہ او اس کی بہن نگیٹو پائے گئے ہیں۔ نوجوان کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد اسے بھٹکل تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے ابھی12:00  جاری کی گئی ہیلتھ بلٹین کے مطابق  ہوناور میں ایک ہی خاندان کے چار لوگ کورونا پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق ان کا تعلق   ہوناور کے ماگوڈ سے ہے اور دو روز قبل ممبئی سے اپنے گاؤں لوٹے تھے جسکے بعد انہیں ہوناور کے بی سی ایم ہوسٹل میں کورنٹائن کیا گیا تھا۔ ان کے بھی تھوک کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے جس کے بعد ان میں چار افراد کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو پائی گئی ہے۔

اسی طرح منڈگوڈ میں بھی دو مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ مہاراشٹرا سے آئے تھے اور سرکاری طور پر کورنٹائن تھے۔

شام کو ملی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر سے کاروار آئے ایک اور نوجوان کی رپورٹ بھی کورونا پوزیٹیو آئی ہے۔

 

 

x

Check Also

دو ماہ سے زیادہ لاک ڈاؤن میں رہنے کے بعد بھٹکل میں عوام کو ملی ڈھیل؛ سڑکوں اور دکانوں پر دکھی لوگوں کی چہل پہل

بھٹکل: 29 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں یکے بعد دیگرے کوڈ ...