بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں 71/ویں یوم جمہوریہ کی رنگا رنگ تقریبات؛ تعلقہ اسٹیڈیم میں اے سی نے لہرایا ترنگا

بھٹکل میں 71/ویں یوم جمہوریہ کی رنگا رنگ تقریبات؛ تعلقہ اسٹیڈیم میں اے سی نے لہرایا ترنگا

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 26 جنوری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل کے مختلف اسکولوں اور اداروں میں  آج 71/ویں یوم جمہوریہ کا جشن پرجوش طریقہ پر منایا گیا جس کے لیے بھٹکل کے تمام اسکولوں اور سرکاری دفاتر وغیرہ میں صبح قریب 08:00 بجے ترنگا لہرا کر سلامی دی گئی ۔

عوام کے لیے  نوائط کالونی تعلقہ اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں صبح قریب 09:00 بجے اسسٹنٹ کمشنر جناب ساجد ملا نے ترنگا لہرایا جس کے بعد محکمہ پولس کے افسران اور عملہ ،این سی سی ،اسکاؤٹس سمیت   کالج اور اسکولوں کے طلبا کی طرف سے مارچ پاسٹ کیا گیا۔

اس تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی دستور کو ایک مکمل دستور قرار دیااور اس میں عوام کو دی گئی سہولیات  پر بھی ر وشنی ڈالی۔ اے سی ساجد ملا نے اس موقع پر دستور تیار کرنے والوں کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے ان کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوام ہی ملک کے اصل راجا ہیں ۔ہندوستانی دستور نے ان کے ہاتھوں میں ایسی طاقت دی ہے کہ وہ جب چاہیں کسی کو اوپر چڑھا سکتے ہیں اور جب چاہیں کسی حکومت کو گرا سکتے ہیں۔

صدارتی خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے سنیل نائک نے ملک کے دستور کی سراہنا کرتے ہوئے اس کو اگلی نسلوں تک پہنچانے کی ترغیب دی۔

پروگرام میں مختلف  میدانوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات ،سرکاری  محکمہ جات کا  عملہ اور کھیل کے میدان میں بہترین مظاہرہ کرنے والوں کی تہنیت کرتےہوئے عزت افزائی کی گئی ۔

ڈائس پر تحصیلدار وی پی کوٹرولی، آر ایف اؤ سدرشن ، تعلقہ پنچایت افسر پربھاکر چکنمنے ، بی ای او منجی، سی پی آئی پرکاش ایم ایس، بلدیہ چیف آفیسر دیوراج ، پنچایت چیف آفیسر وینو گوپال شاستری ، تعلقہ پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

x

Check Also

علی پبلک اسکول میں دسویں جماعت کے اعزاز میں الوادعیہ تقریب

بھٹکل: 26 فروری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) علی بپلک اسکول  سے  پہلی بار ...