بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کاروار کے کیمس سے آج کورونا کے چھ مریضوں کو کیا گیا ڈسچارج: بھٹکل کا ایک نوجوان بھی شامل

کاروار کے کیمس سے آج کورونا کے چھ مریضوں کو کیا گیا ڈسچارج: بھٹکل کا ایک نوجوان بھی شامل

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: یکم جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کاروار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (کیمس) سے آج ضلع اتر کینرا کے چھ مریض کورونا سے صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوگئے ہیں جن میں بھٹکل کا 27 سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔ بھٹکل کے اس نوجوان کے صحت یاب ہونے کے بعد اب بھٹکل سے تعلق رکھنے والے کورونا کے تمام مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ آج کیمس سے ڈسچارج ہونے والوں میں کمٹہ کا ایک نوجوان، ہوناور کے تین افراد اور کاروار کا ایک شخص شامل ہے۔

واضح رہے کہ بھٹکل کا 27 سالہ یہ نوجوان 14مئی کو اپنی ماں اور بہن  کے ساتھ کار پر سوارممبئی سے بھٹکل کے لئے آیا تھا لیکن بھٹکل چونکہ اس وقت کنٹینمنٹ زون میں تھا اس لیے اسے بھٹکل میں داخل ہونے سے پہلے ہی مرڈیشور کے ایک ہوٹل میں کورنٹائن میں رکھا گیا تھا۔ جس کے بعد ان تینوں کے تھوک کے سیمپل اُسی دن جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے، جس میں نوجوان کی  رپورٹ 18 مئی کی شام کو پوزیٹیو موصول ہوئی تھی۔

کیمس کے انچارج ڈاکٹر گجانن نائک نے بتایا کہ کیمس میں اس وقت کورونا کے مزید 32 مریض زیر علاج ہیں جن کی صحت بہتر ہے اور ان میں سے بھی بہت سے افراد بہت جلد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹیں گے۔

x

Check Also

کمٹہ میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کے بعد گروسری دکانداروں کی تنظیم نے ایک ہفتے کے لیے دکانیں بند رکھنے کا کیا فیصلہ

کمٹہ: 15 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ میں کورونا کے معاملات ...