بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ضلع میں آج کورونا کے 35 نئے معاملات: بھٹکل میں 16 لوگوں میں کورونا کی تصدیق۔ انکولہ میں پولس اہلکاربھی کورونا کی لپیٹ میں
علامتی تصویر

ضلع میں آج کورونا کے 35 نئے معاملات: بھٹکل میں 16 لوگوں میں کورونا کی تصدیق۔ انکولہ میں پولس اہلکاربھی کورونا کی لپیٹ میں

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 4 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع میں بڑھ رہے کورونا معاملات میں آج پھر 35 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے جن میں بھٹکل کے 16 افراد بھی شامل۔

اس کے علاوہ ضلع کے سرسی تعلقہ سے چھ افراد، ہوناور تعلقہ سے پانچ افراد، انکولہ تعلقہ سے چھ افراد اور ڈانڈیلی سے ایک شخص شامل ہے۔

بھٹکل میں جو افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ان میں دبئی سے لوٹے تین افراد، مہاراشٹرا سے لوٹا ایک شخص، وجئے واڑہ سے لوٹے آٹھ افراد اور اتر پردیش سے لوٹے تین افراد شامل ہیں۔ وجئے واڑہ سے لوٹنے والوں میں دو دو سال کے دو بچیوں سمیت تیرہ اور آٹھ سال کی بچیاں شامل ہیں۔

ہوناور میں جن پانچ لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ان میں تین افراد اڈپی ضلع کے بیندور سے لوٹے تھے جبکہ دو افراد مہاراشٹرا سے واپس آئے تھے۔

سرسی میں کورونا سے متاثر چور کے رابطہ میں آنے والے پانچ افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ یہاں کے تعلقہ اسپتال میں کام کرنے والی ایک خاتون بھی اس مرض کا شکار ہوگئی ہے۔

انکولہ تعلقہ کے اگرگون میں اس سے قبل کورونا پائے گئے شخص کے رابطہ میں آنے والے ایک پولس اہلکار کو بھی اس مرض نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جبکہ مینگلور سے لوٹے یہاں کے پانچ افراد اور یلاپور میں دو افراد اس مرض سے متاثر بتائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع اتر کینرا میں اب تک کورونا کے 333 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 159 افراد صحت یاب ہوکر لوٹ چکے ہیں جبکہ اس وقت 173 افراد زیر علاج ہیں اور ایک شخص کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔

x

Check Also

ضلع شمالی کینرا میں آج کورونا کے 59 نئے معاملات: بھٹکل میں ایک شخص کی رپورٹ آئی پوزیٹیو

بھٹکل: 9 اگست،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع شمالی کرناٹک میں آج کورونا ...