بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / منکی سمندر سے تین نامعلوم نعشیں بر آمد ؛ خود کشی کا شبہ

منکی سمندر سے تین نامعلوم نعشیں بر آمد ؛ خود کشی کا شبہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل:  13 مئی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) یہاں منکی سمندر کنارے آج صبح تین  نا معلوم نعشیں ملی ہیں جس میں ایک خاتون اوردو  چھوٹی لڑکیوں کی ہیں جن کے بارے میں خود کشی کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اطلاع کے مطابق آج صبح سمندر کنارے سے گزر رہے لوگوں نے ان نعشوں کو دیکھ کر پولس کو اطلاع کی تھی ۔

عوام کا کہنا ہے کہ دو لڑکیوں کی نعشیں ایک دوسرے سے بندھی ہوئی تھیں اور ان کے قریب ہی خاتون کی نعش پڑی ہوئی تھی جس سے اندازہ ہے کہ یہ ماں اور اس کی بیٹیاں ہونگی۔

خاتون کی عمر لگ بھگ 30 سال اور لڑکیوں کی عمر  آٹھ اور دس سال  کے قریب ہوگی۔

اس سلسلہ میں منکی پولس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ نعش کے تعلق سے جانکاری رکھتے ہوں تو منکی پولس تھانہ کو اس کی اطلاع دیں۔

x

Check Also

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں تعلیمی ایوارڈ تقریب کا انعقاد

حضرت مولانا بلال صاحب حسنی ندوی مدظلہ العالی کا پرمغز خطاب بھٹکل: ...