بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ریاست میں آج کورونا کے 257 نئے معاملات کے ساتھ کل تعداد 4320 کو پہنچی
علامتی تصویر

ریاست میں آج کورونا کے 257 نئے معاملات کے ساتھ کل تعداد 4320 کو پہنچی

Print Friendly, PDF & Email

بینگلور: 4 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کوڈ 19 کے 257 معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کوورنا کے مریضوں کی کل تعداد 4320 کو پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری شام کی ہیلتھ بلٹین کے مطابق کل شام پانچ بجے سے آج شام بجے تک کورونا کے کل 257 معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ ان میں سے 1610 مریض اب تک صحت یاب ہوکر ڈسچارج بھی کیے جاچکے ہیں اور اس وبا میں اب تک 57 اموات بھی ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج بھی اڈپی ضلع میں سب سے زیادہ کورونا کے 92معاملات سامنے آئے ہیں۔ جبکہ رائچور میں 88، ہاسن اور منڈیا میں 15، داونگیرے میں 13، بیلگاوی میں 12، دکشن کینرا میں چار جبکہ دیگر مقامات پر ایک دو کیسس سامنے آئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق آج کے مریضوں میں 155 افراد ایسے ہیں جو دوسری ریاستوں سے کرناٹک کو آئے ہوئے تھے۔

x

Check Also

ضلع اتر کینرا میں آج 40 لوگوں میں کورونا کوڈ19 کی تصدیق: بھٹکل میں ایک شخص کی رپورٹ آئی پوزیٹیو

بھٹکل: 11 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع اتر کینرا میں آئے ...