بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / اتر کینرا میں آج کورونا کے 236 نئے معاملات: 82  افراد ہوئے صحت یاب
علامتی تصویر

اتر کینرا میں آج کورونا کے 236 نئے معاملات: 82  افراد ہوئے صحت یاب

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 9 ستمبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکینرا میں آج کورونا کوڈ 19 کے 236 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 82 افراد صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔

ضلع انتظامیہ کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق آج ضلع میں کاروار سے سب سے زیادہ 69 معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ انکولہ سے 33، سداپور سے 32، کمٹہ سے 30، ہوناور سے 27، یلاپور سے 24، ہلیال سے 16، سرسی سے چار اور بھٹکل سے ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

اطلاع کے مطابق آج انکولہ اور ہوناور میں ایک ایک شخص کی کورونا سے موت واقع ہوگئی ہے۔

ضلع اترکینرا میں کورونا مریضوں کی کل تعداد اس وقت 6336 کو پہنچ گئی ہے جن میں سے اب تک 4520 افراد صحت یاب ہوکر گھر جا چکے ہیں اور 66 افراد اس بیماری میں وفات پاچکے ہیں۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 
x

Check Also

بھٹکل ہڈین سمندر سے  ایک ساتھ دو نعشیں  ہوئیں برآمد: پولس نے ظاہر کیا خود کشی کا شبہ

بھٹکل: 18 ستمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے ہڈین تعلقہ میں ...