بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / نیو شمس اسکول کے طلبا نے ریجنل سطح کے کبڈی  ٹورنامنٹ میں ماری بازی؛ 6/طلبہ قومی سطح کے لیے منتخب

نیو شمس اسکول کے طلبا نے ریجنل سطح کے کبڈی  ٹورنامنٹ میں ماری بازی؛ 6/طلبہ قومی سطح کے لیے منتخب

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 8 اگست،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بینگلور کے قریب چکبالاپور میں آئی سی ایس ای اسکولوں کے مابین ریجنل سطح کے کبڈی  ٹورنامنٹ میں بھٹکل نیو شمس اسکول کے طلبا پر مشتمل ٹیم  ٹورنامنٹ پر قبضہ کرتے ہوئے قومی سطح کے لیے منتخب ہوگئی ہے۔

دسویں جماعت کے طالب علم محمد اسماعیل محتشم کی کپتانی میں اس ٹیم میں محمد سائف ایس  اے، عبادہ ایس کے ، عبداللہ آرمار،سیف اللہ خطیب، نجیح رکن الدین، نفیع رکن ادلین، سالف ادیاور، عبید برماور، عبدالسبحان،عبدالدیان اور شایان موجود تھے۔

اس ٹیم کا پہلا مقابلہ بشوپ اسکول  کے ساتھ اور دوسرا مقابلہ شری راما کرشنا ودھیا مندر بنگلور کے ساتھ ہوا جس میں بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کوارٹر فائنل پہنچی ۔جنک اکیڈمی چکبالاپور کے ساتھ ہوئے کوارٹر فائنل مقابلہ میں بھی شمس اسکول کی ٹیم نے مقابل ٹیم کو زیادہ پوائنٹ سے شکت دی اور سیمی فائنل میں داخلہ لیا۔ دوسرے دن  سوامی وویکانندا بنگلور کے ساتھ ہوئے سیمی فائنل میں بھی ٹیم نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے جیت حاصل کی۔

فائنل مقابلہ آرگنائزر شری کے وی انگلش اسکول کے ساتھ تھا جس میں بھٹکل نیو شمس اسکول کی ٹیم نے چھ  پوائنٹ سے جیت درج کرتے ہوئے ٹورنامنٹ پر قبضہ کر لیا۔

اس ٹیم سے اسماعیل محتشم،سیف اللہ خطیب، نجیح رکن الدین، نفیع رکن الدین،سالف ادیاور اور عبید برماور قومی سطح کی ٹیم کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

ان کی کامیابی پر اسکول پرنسپال محترمہ فہمیدہ ڈاٹا صاحبہ،مینجمنٹ ممبران و عہدیداران اور اساتذہ نے  طلبہ اور فیزیکل استاد جناب ثقلین ایس ایم کومبارکباد دی ہے اور آئندہ کے لیے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

x

Check Also

بھٹکلی طالب  علم    کومسلسل دوسری بار فٹ بال میں  ملا یونیورسٹی بلیو کا خطاب

منگلور:  8 دسمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  مینگلور کی ایس ڈی ایم لاء ...