بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل وینکٹاپور میں پیش آیا سڑک حادثہ؛ 20/سالہ نوجوان کی  موقع پر ہی موت

بھٹکل وینکٹاپور میں پیش آیا سڑک حادثہ؛ 20/سالہ نوجوان کی  موقع پر ہی موت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 8 جنوری،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو)   بھٹکل میں آئے دن سڑک حادثات معمول کی بات ہوگئے ہیں اس میں سے کئی حادثات میں لوگ زخمی ہو جاتے ہیں تو بہت سارے حادثات  انسان کی جان تک لے لیتے ہیں ۔اس میں جہاں نوجوانوں کی تیز رفتار ڈرائیونگ کا دخل ہے وہیں بائک چلانے والوں کی طرف سے ہیلمیٹ کا نہ پہننا اور ٹرافک اصولوں کی پابندی نہ کرنا شامل ہے۔

آج بھٹکل وینکٹاپور قومی شاہراہ پر آج  دوپہر میں پیش آئے  تازہ سڑک حادثہ میں 20/سالہ نوجوان کی موت واقع ہوگئی ہے جس کی شناخت متھن موگیر کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ بیلکے کا رہنے والا تھا۔

اطلاع کے مطابق متھن اپنی بائک پر وینکٹاپور سے جارہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی نے اس کو ٹکر دے دی، ٹکر کے لگتے ہی متھن سڑک پر جاگرا اور اس کا سر پھٹنے کی وجہ سے اس کا بہت سا خون ضائع ہوگیا ۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل رورل پولس تھانہ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا۔اس سلسلہ میں بھٹکل رورل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

x

Check Also

دس سالہ بھٹکلی طالب علم    عالمی سطح کے کراٹے مقابلے میں ہوگا شریک

بھٹکل: 14 جنوری، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ...