بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کاروار کیمس سے بھٹکل کے 20 کورونا مریض صحت یاب ہوکر لوٹے؛ضلع انتظامیہ کی جانب سے الواداعی تقریب

کاروار کیمس سے بھٹکل کے 20 کورونا مریض صحت یاب ہوکر لوٹے؛ضلع انتظامیہ کی جانب سے الواداعی تقریب

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 23 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں 5 مئی کو مینگلور کے فرسٹ نیورو اسپتال سے رابطہ کے سبب آئے دوسرے مرحلے کے کورونا مریضوں میں سے آج 20 افراد صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں جس میں ایک دو اور تین سال کے بچے اور 83 سال کے بزرگ بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بھٹکل میں اس مرض سے چھٹکارہ پانے والوں کی کل تعداد 31 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھٹکل گیارہ افراد دبئی کے لوگوں سے رابطہ کے بعد اس مرض میں مبتلا تھے اور کاروار کے پتنجلی اسپتال سے صحت یاب ہوکر لوٹے تھے۔

ان افراد کی صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے وداعی تقریب منعقد  کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار سمیت ضلع کے ایس پی شیو پرکاش دیوراج اور ضلع پنچایت سی ای او محمد روشن بھی موجود تھے۔

آج اسپتال سے جن لوگوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے، اُن میں جملہ نو خواتین، آٹھ مرد اور تین بچے شامل ہیں۔ ان تمام کو ضروری کارروائیوں کے بعد گھر میں ہی کورنٹائن رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بھٹکل کے مزید نو افراد اس وقت کاروار کے کیمس میں زیر علاج ہیں امید ہے کہ وہ بھی جلد صحت یاب ہوکر لوٹیں گے۔

 

x

Check Also

بھٹکل آزاد نگر میں 22 سالہ نوجوان نے کی خود کشی

بھٹکل: 26 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے آزاد نگر فورتھ کراس ...