بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں بڑھتے جارہے ہیں کورونا کے معاملات: آج پھر گیارہ لوگوں کی رپورٹ آئی پوزیٹیو: ضلع میں 17 نئے معاملات

بھٹکل میں بڑھتے جارہے ہیں کورونا کے معاملات: آج پھر گیارہ لوگوں کی رپورٹ آئی پوزیٹیو: ضلع میں 17 نئے معاملات

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 2 جولائی 20  (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں پہلے سے کورونا مریضوں کے پرائمری رابطہ میں آنے والوں کی جانچ کے بعد یہاں ہر روز دس سے زائد کورونا کے معاملات سامنے آرہے ہیں۔

تازہ ترین اطلاع کے مطابق بھٹکل میں آج 2 جولائی کو گیارہ لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ ضلع میں آج کورونا کے کل 17 نئے مریض پائے گئے ہیں۔

بھٹکل میں  آج دو بچیوں سمیت چھ خواتین، تین مرد شامل ہیں۔ ان میں سے نو افراد دبئی سے لوٹے تھے جبکہ ایک 30 سالہ خاتون چینائی سے لوٹی تھی جبکہ ایک 41 سالہ خاتون اس سے قبل کورونا پوزیٹیو آئے مریض کے رابطہ میں تھی۔

ان کے علاوہ کمٹہ میں دو، ہلیال میں دو اور انکولہ اور منڈگوڈ سے ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

کورونا پوزیٹیو کے تازہ معاملات کے ساتھ ہی آج ضلع اُترکنڑا میں کورونا  سے متاثرہ لوگوں  میں ایکٹیو کیسس کی تعداد بڑھ کر 149 کو پہنچ گئی ہے۔

x

Check Also

ضلع شمالی کینرا میں آج کورونا کے 59 نئے معاملات: بھٹکل میں ایک شخص کی رپورٹ آئی پوزیٹیو

بھٹکل: 9 اگست،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع شمالی کرناٹک میں آج کورونا ...