بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر آج بھٹکل میں 16 ٹو وہیلر ضبط؛ مالکان کے خلاف کیس درج

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر آج بھٹکل میں 16 ٹو وہیلر ضبط؛ مالکان کے خلاف کیس درج

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 7 اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے چلتے کئی افراد اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھی پائے جارہے ہیں جن کے خلاف پولس کڑی کارروائی کر رہی ہے۔ بھٹکل میں بھی پولس کی گشتی گاڑیوں اور ڈرون کیمروں کے ذریعے بے کار میں گھومنے والوں کی نگرانی کی جارہی ہے اور ملنے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

آج بھٹکل میں اس کی جانچ کے لیے بھٹکل کے اسسٹںٹ کمشنر مسٹر بھرت ایس اور ڈی ایس پی گوتم خود نکلے تھے۔ اس دوران انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر بلا وجہ گھوم رہے تقریبا 16 افراد کی ٹو وہیلر اپنی تحویل میں لیں اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے جرم میں مالکان کے خلاف کیس درج بھی کیا۔

اس موقع پر ان تمام افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گاڑیاں واپس لینے کے لیے لاک ڈاؤن کے بعد عدالت سے رجوع ہونے کو کہا گیا ہے۔

x

Check Also

مرحوم نثار گنگاولی بحرین میں سپرد خاک

بھٹکل: 4 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکلیس ڈاٹ کام کے نمائندے جناب ...