بینگلور: 9 مارچ،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں آج جمعرات کو کورونا سے متاثر ہونے والوں کے 16 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی ریاست کرناٹک میں کوڈ19 سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 197 کو پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کی اطلاع کے مطابق گدگ میں کل 8 اپریل کو 80 سالہ خاتون کی کورونا سے موت واقع ہوئی تھی جس کے بعد ریاست میں اس مہلک بیماری سے مرنے والوں کی تعداد چھ کو پہنچی ہے جبکہ 28 افراد اس سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
آج سامنے آئے 16 معاملوں میں سے دس افراد ایسے ہیں جو اس سے قبل پائے گئے کورونا کے مریضوں سے رابطہ میں تھے جبکہ دو کچھ دن قبل دہلی سے سفر کرکے بینگلور لوٹے تھے اور اس کے علاوہ ، منڈیا، میسور، چکبالاپور، باگل کوٹ اور بیلگاوی کے ہیں۔