بھٹکلیس نیوز / 16 اپریل،2017
بھٹکل:(موصولہ رپورٹ) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے سابق مہتمم حضرت مولانا سید ارشاد علی صاحب بھوپالی ندوی کے انتقال کی خبر موصول ہوئی ہے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ جامعہ اسلامیہ کی تعلیمی ترقی میں مرحوم کی بڑی خدمات رہی ہیں.
اس تعلق سے جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل میں کل 21/ رجب المرجب 1438ھ مطابق 18/ اپریل 2017ء بروز منگل سوا بارہ بجے ایک تعزیتی جلسہ رکھا گیا ہے۔ لہذا آپ سے مولانا کے لیے دعا کے ساتھ جلسے میں شرکت کی درخواست ہے.
اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے سابق مہتمم حضرت مولانا سید ارشاد علی صاحب بھوپالی ندوی کا انتقال