بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ماہنامہ پھول کا شاندار عید ملن؛ کثیر تعداد میں بچوں کی شرکت

ماہنامہ پھول کا شاندار عید ملن؛ کثیر تعداد میں بچوں کی شرکت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 9 جون،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ماہنامہ پھول کی جانب سے جمعہ کے روز بندر روڈ پر واقع المدینہ ہال میں بچوں کے لیے ’عید ملن ‘ کا شاندار انعقاد ہوا جس میں کثیر تعدا د میں بچوں نے شرکت کی۔

مولانا ہاشم ندوی کی صدارت میں منعقد اس پروگرام میں بچوں کی جانب سے بہت سے پروگرامات پیش کیے گئے ۔

مولانا ہاشم صاحب ندوی نے اس موقع پر بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے ”مولاناعبدالباری بچوں کی لائبریری“ میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں کو پچاس ہزار روپئے کے انعامات تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔

عید ملن میں بچوں کو سنت پر ابھارنے کے لیے پُرتکلف تواضع کے ساتھ مسواک اور ڈیجیٹل تسبیح بھی تقسیم ہوئی اور پورا مہینہ مسواک کرنے پر انعام کا بھی اعلان کیا گیا۔

پھول انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر پبجی اور دوسرے گیمس کی سخت مخالفت کی گئی اور بچوں سے والدین کی اطاعت کرنے اور بپجی نہ کھیلنے کا وعدہ لیا گیا۔

پروگرام میں کئی طرح کے انتظامات اور دیگر سہولیات کے ساتھ تیس بڑے انعامات تقسیم ہوئے۔

x

Check Also

شرالی وینکٹاپور پل کے قریب لاری بے قابو ہوکر گرگئی؛ ڈرائیور اور کلینر کو لگی معمولی چوٹ

بھٹکل: 23 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل شرالی میں واقع وینکٹاپور ...