بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / شرالی وینکٹاپور پل کے قریب لاری بے قابو ہوکر گرگئی؛ ڈرائیور اور کلینر کو لگی معمولی چوٹ

شرالی وینکٹاپور پل کے قریب لاری بے قابو ہوکر گرگئی؛ ڈرائیور اور کلینر کو لگی معمولی چوٹ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 23 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل شرالی میں واقع وینکٹاپور پل کے قریب آج دوپہر ایک لاری بے قابو ہوکر گھر کی دیوار اور الیکٹرک کھمبے سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں لاری کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا تاہم ڈرائیور اور کلینر معمولی زخمی ہوگئے ہیں۔

لاری ڈرائیور عمران خان کے مطابق یہ  لاری منگلورو میں سامان خالی کرنے کے بعد ہبلی جارہی تھی  کہ شرالی  پہنچنے کے بعد ان کے ہاتھ سے بے قابو ہوگئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔

واقعہ کے فوری بعد پولس جائے واردات پر پہنچی لیکن اس تعلق سے کوئی کیس درج نہیں کیا گیا ہے۔

x

Check Also

جماعت المسلمین بھٹکل کے  لیے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ محتشم عبدالرحمان صاحب بنے صدر

بھٹکل: 17 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل جماعت المسلمین کی نئی ...