بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / جالی پٹن پنچایت میں ماہانہ میٹنگ کا انعقاد؛ اگلے سال کے بجٹ  اور پنچایت کی نئی عمارت کو لے کر ہوئی گفتگو

جالی پٹن پنچایت میں ماہانہ میٹنگ کا انعقاد؛ اگلے سال کے بجٹ  اور پنچایت کی نئی عمارت کو لے کر ہوئی گفتگو

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 14 فروری، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جالی پٹن پنچایت میں آج صبح ماہانہ جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سال 2019-20 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے آئندہ ایک سال میں ہونے والے کاموں کی تفصیلات ممبران کے سامنے رکھی گئی، جسے ممبران نے منظور کیا۔

اس نشست میں ڈی سی کی طرف سے پنچایت کے لیے دی گئی جگہ پر نئی عمارت باندھنے کی مخالفت کی گئی ۔جس کے بعد پٹن پنچایت صدر جناب آدم پنمبور صاحب نے ممبران کو بتایا کہ پنچایت کی طرف سے اس سے پہلے ہی ڈی سی کو ایک درخواست دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو جگہ پنچایت کے لیے دی گئی ہے وہ بہت ہی دور ہے جس کی وجہ سے وینکٹاپور وغیرہ سے آنے والوں کا کافی پریشانی ہوسکتی ہے۔ لہذا انہیں شہر کے بیچ میں جگہ دی جائے  تاکہ آنے والوں کو آسانی ہو۔ پنچایت صدر نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ڈی سی کو ایک جگہ کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

میٹنگ میں پٹن پنچایت صدر جناب آدم پنمبور، نائب صدر لکشمی ایم نائک، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمین جناب عمران لنکا،مسٹر سدا ، جناب عبدالرحیم شیخ اور دیگر حضرات و خواتین موجود تھے۔

x

Check Also

ریاست میں آج کورونا کے 257 نئے معاملات کے ساتھ کل تعداد 4320 کو پہنچی

بینگلور: 4 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ...