جنوری 2003ء میں انٹرنٹ سائٹ بھٹکلیس ڈاٹ کام کا جناب محمد محسن شابندری نے جب اجراء کیا تھا تو ان کے سامنے مسلمانان بھٹکل اور نوائط برادری کے افراد کو اس کے ذریعہ سے تعلیمی اور معاشی میدانوں میں رہنمائی اور کیریر گائڈنس دینا تھا ، سائٹ کا نام بھی اسی مناسبت سے رکھا گیا تھا۔
2004ء میں جب مولوی عبد المتین منیری کے تیس سال کی محنت سے جمع کردہ گذشتہ نصف صدی پرمحیظ نادر آڈیولائبریری کی اشاعت کا سلسلہ اردو آڈیو ڈاٹ کام www.urduaduio.com کے عنوان سے جب شروع کیا گیا تو اس سائٹ نے عالمی شہرت اور مقبولیت حاصل کی ، تو بھٹکلیس کی انتظامیہ نے اسے عالمی معیار کے فنی خوبیوں سے بھرپور اردو سائٹ بنانے کا فیصلہ کیا ، اور اسے دوسرے اردو سائٹوں کی طرح جیف فوٹو کے بجائے اردو داٹا بیس پرتبدیل کیا گیا تاکہ انٹرنٹ کی جملہ فنی خوبیوں سے استفادہ کیا جاسکے اور گوگل یاہو جیسے عالمی سرچ انجنوں پر اسکے مشمولات تلاش میں آسکیں ، اس طرح یہ سائٹ اپنے انڈکس کی خوبیوں کی وجہ سے اردو کی اولین سائٹوں میں شامل ہوگئی ۔ بفضل خدا ابتدا ہی سے اس بات کی کوشش کی گئی کہ اس سائٹ کو جامد رکھنے کے بجائے انٹرنٹ کے میدانوں میں ہونے والی روز بہ روز ترقی اور تبدیلی کا ساتھ دیا جائے اور نئے مواد کی اشاعت اور پابندی سے اپڈیٹ کا خصوصی اہتمام کیا جائے۔ اس راہ میں مشکلات اور مصروفیات کے باوجود ادارے کو کتنی کامیابی ہوئی ہے اس کا اندازہ آپ بخوبی لگا سکتے ہیں ۔ فنی لحاظ سے اسے خوب سے خوب تر رکھنے اور زمانے کی ترقی کا ساتھ دینے کے تعلق سے ہمیں اردو سے نابلد اور جنوبی ٹامل ناڈو کے باشندے جناب پیرمحمد کا ابتدا سے بھرپور تعاون ملا ہے۔
محی الدین جیلانی بھٹکلیس بیرو چیف اندیا مقررہو گے ہیں